حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، القاعدہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن میں اس کا ایک سینئر کمانڈر مارا گیا ہے، ان ذرائع نے بتایا ہے کہ خالد باطرفی کی موت کے بعد اب ان کی جگہ سعد بن عاطف العولقی کو لایا جائے گا۔
جیل سے فرار ہونے والے خالد باطرفی کو 2020 کے اوائل میں قاسم الریمی کے قتل کے بعد القاعدہ نے یمن کے لیے القاعدہ کا سربراہ مقرر کیا تھا، 2015 میں یمن کے ساحلی شہر مکلا کی جیل پر القاعدہ کے دہشت گردوں کے حملے کے دوران اس جیل سے تقریباً 150 دہشت گرد فرار ہو گئے تھے۔
جیل سے فرار ہونے والے دہشت گردوں میں خالد باطرفی بھی شامل تھا جو بعد میں یمن میں القاعدہ کا سربراہ بنا، اس دہشت گرد کی ہلاکت کے بارے میں ابھی تک بہت سی چیزیں واضح نہیں ہیں۔